خبرنامہ پاکستان

سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا، ممنون حسین

مسلح افواج کی آپریشنل

سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا، ممنون حسین

کراچی:(ملت آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے، کراچی چلے گا تو پاکستان بھی چلے گا، سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کی تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، ممنون حسین نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سندھ، کراچی کے لیے سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے، سیاسی مسائل کے باوجود حکومتی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ ممنون حسین نے کہا کہ سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا، سیاسی بے چینی جلد ختم ہوجائے گی، پاکستان کی موجودہ اقتصادی ٹیم بہت لائق و تجربہ کار ہے۔ سی پیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز بنانے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔
کراچی آپریشن سے پورے صوبے میں امن قائم ہوا، محمد زبیر
اس سے قبل گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن سے شہر قائد سمیت پورے ملک میں امن قائم ہوا، کراچی بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے موزوں شہر بن چکا ہے۔ یاد رہے کہ شہر قائد میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر قابو پانے کے لیے سپریم کورٹ نے کراچی میں آپریشن کی ہدایت جاری کی تھیں، جس کے بعد صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے رینجرز کو شہر قائد میں امن قائم کرنے کے لیے خصوصی اختیارات دئیے تھے۔