خبرنامہ پاکستان

سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کیلیے دباؤ ڈالتی ہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہےکہ سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لیے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالتی ہیں۔

اسلام آباد میں الیکٹورل مینجمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نہ کسی سے مرعوب ہوگا اورنہ جھکے گا، آئینی طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے گا۔

بابر یعقوب نے کہا کہ اگلا الیکشن نئے الیکشن قانون کے تحت ہوگا، نئےالیکشن بل میں الیکشن کمیشن کو پہلے سے زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے، انتخابی عمل سے جڑے دوسرے محکمے الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوں گے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لیے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالتی ہیں جب کہ اگلا ایک سال الیکشن کمیشن کے لیے بہت اہم ہے۔