خبرنامہ پاکستان

سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر 16افراد کے قتل میں ملوث

کراچی: (آئی این پی) سیاسی جماعت کے گرفتار ٹارگٹ کلر عمران نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیئے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم نے 9 اپریل 2008 کو سٹی کورٹ کے 6 وکلا کو گاڑی میں زندہ جلایا تھا۔ ملزم نے سیاسی اور مذہبی جماعت کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت 16 افراد کو موت کی نیند سلایا۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ سیاسی جماعت کے یونٹ انچارج کے کہنے پر 5 لاکھ روپے فطرے کی رقم جمع کی جبکہ عوام کو زبردستی جلسوں میں بھِی بھجوایا۔ جے آئی ٹی کے روبرو عمران تتلی، نسیم نجھو، اویس گپا، عاصم گنجا اور کامران کالا سمیت 10 ساتھیوں کے نام بھی افشاں کر دیئے۔ ملزم کے بیشتر ساتھی بیرون ملک فرار ہیں۔