خبرنامہ پاکستان

سیاسی فیصلے عدالت کو نہیں، سیاست دانوں کو کرنے چاہئیں: سعید غنی

سیاسی فیصلے عدالت کو نہیں، سیاست دانوں کو کرنے چاہئیں: سعید غنی

کراچی:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلے عدالت میں نہیں، سیاست دانوں کو کرنے چاہئیں۔ سعید غنی نے عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ ہے، پسند ہو یا نہ ہو، تسلیم کرنا ہی ہے تاہم عدالتوں کو بھی سیاسی نمائندوں کے مینڈیٹ کا احساس کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے این اے 250 سے ایم کیوایم کے سابق عہدیداران کی پی پی میں شمولیت کے موقع پر کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم پر کئی بار اعتماد کیا لیکن بدلے میں کراچی کو بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملا کیوں کہ ایم کیو ایم نے کبھی کراچی شہر کے بارے میں نہیں سوچا۔ سعید غنی نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ اب عمران خان جہانگیرترین سے متعلق کیا مؤقف اپنائیں گے، کیا انھیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا؟ واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا ہے۔
عابد شیرسرپربال اگوانےکے بجائے دماغ کا علاج کراتے، سعید غنی
انھوں نے کہا کہ کل سندھ آمد پر ہم شہبازشریف کو ویلکم کریں گے، لیکن اگر انھوں نے سندھ آکر کچھ کہا تو ہم بھی جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کو سازش قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کی ذمہ داری سوئی گیس کمپنی پر آتی ہے، گیس کی کمی ہے لیکن کمپنی کو کراچی کے عام کا خیال کرنا چاہیے۔ سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک اور سوئی گیس کمپنی کی لڑائی میں کراچی کے عوام پس رہے ہیں، خیال رہے کہ کراچی میں گرمیاں شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کی طرف سے بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جانے لگی ہے جس سے عوام کا جینا دوبھرہوچکا ہے۔