خبرنامہ پاکستان

سید خورشید احمد شاہ اور شیخ رشید احمد کے درمیا ن دلچسپ سیاسی مکالمہ

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (ملت + اے پی پی) پارلیمنٹ کی راہداریوں میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کے درمیا ن دلچسپ سیاسی مکالمہ ہوا ۔ بدھ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ کی راہداریوں میں شیخ رشید احمد نے اپنے دونوں ہاتھ جوڑ کر سید خورشید احمد شاہ سے مخاطب ہو کرکہا کہ ” شاہ جی آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے ” اس کے جواب میں سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ میں ایک غیرت مند سیاستدان ہوں۔ اس پر شیخ رشید احمد نے برجستہ کہاکہ عمران خان بھی غیرت مند سیاستدان ہیں۔سید خورشید احمدشاہ نے کہاکہ ” چھوڑیں شیخ صاحب، ادھر (ن) لیگ والے بھی کھڑے ہیں، علیحدگی میں بات کریں گے، میں آپ کے ذریعے عمران خان کو پیغام دوں گا۔