خبرنامہ پاکستان

سینٹرل جیل کراچی سے فرار خطرناک دہشتگرد افغانستان پہنچ گئے

کراچی(ملت آن لائن)سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والے خطرناک دہشت گرد افغانستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد شیخ ممتاز عرف فرعون اور محمد احمد عرف منا 13 جون کو کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہوئے تھے جو اب افغانستان پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور دیگراداروں کی جانب سے اس حوالے سے رپورٹ محکمہ داخلہ میں جمع کرائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ دونوں دہشت گرد سینٹرل جیل سے فرار ہونے کے بعد فوری طور پر بلوچستان گئے اور وہاں سے چمن کے راستے افغانستان فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں دہشت گردوں کو جیل سے فرار کرانے اور افغانستان پہنچانے والے تمام سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سر توڑ کوششوں اور آپریشن کے باوجود فرار ہونے والے دونوں دہشت گرد ہاتھ نہ آئے۔
لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد شیخ ممتاز عرف فرعون اور محمد احمد عرف منا 13 جون کو کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہوئے تھے جو اب افغانستان پہنچ چکے ہیں۔