خبرنامہ پاکستان

سینٹ میں تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ؛ اسحاق ڈار کو مبارکباد

اسلام آباد : (ملت+اے پی پی) سینٹ نے تنخواہ کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کے حقیقی مطالبے کو پورا کرنے پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو مبارکباد دینے کی قرارداد کی منظوری دیدی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس حوالے سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان پارلیمنٹ کو سپورٹ کرنے اور ارکان پارلیمنٹ کے حقیقی مطالبے کو پورا کرنے پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کی اس کاوش کو سراہتا ہے۔ بعد ازاں ایوان نے قرارداد کی منظوری دیدی۔