خبرنامہ پاکستان

سینٹ کی پارلیمانی سال کی تکمیل، شرکا کا جمہوریت کے گمنام ہیروز کی یادگار کا دورہ

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سینٹ کی پارلیمانی سال کی تکمیل پر منعقد کی گئی خصوصی تقریب کے اختتام پر شرکاء نے جمہوریت کے گمنام ہیروز کی یاد میں تعمیر کی گئی یادگار کا دورہ کیا اور خصوصی دلچسپی ظاہر کی ۔ ہفتہ کو سینٹ کی پارلیمانی سال کی تکمیل پر شرکاء نے جمہوریت کے گمنام ہیروز کی یاد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے صحن میں تعمیر کی گئی یادگار کا دورہ کیا اورخصوصی دلچسپی دکھائی ۔