خبرنامہ پاکستان

سینیٹرحمد اللہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست منظور

:(اے پی پی)نجی ٹی وی پروگرام میں خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں عدالت نے سینیٹر حمد اللہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست منظور کر لی۔ ماروی سرمد اور حمداللہ کیس میں سینیٹر حمد اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے کی۔ ماوری سرمد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعیہ ماروی سرمدکراچی میں ہیں لہذا 24اگست تک کا وقت دیا جائے۔ اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ مدعیہ کیوں کراچی میں ہیں قابل ضمانت دفعات میں وقت کس لیے دیا جائے ۔ گزشتہ سماعت پر بھی ماروی سرمد پیش نہیں ہوئیں ۔ ماروی سرمد کے وکیل نے وقت مانگا جس کو عدالت نے یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ آپ اب ٹرائل کورٹ میں جا کر بحث کریں ۔ عدالت نے ملزم کو تیس تیس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے اور علاقہ مجسٹریٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔