خبرنامہ پاکستان

سینیٹر حاجی سیف اللہ بنگش حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

سینیٹر حاجی

سینیٹر حاجی سیف اللہ بنگش حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

اسلام آباد: (ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر حاجی سیف اللہ بنگش حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ سیف اللہ بنگش نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور نیئر بخاری نے حاجی سیف اللہ خان بنگش کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ادھر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کا گزشتہ روز بلایا گیا اجلاس سینیٹر سیف اللہ بنگش کے انتقال کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ شاہی سید کا کہنا تھا کہ پارلیمانی روایات کے مطابق کمیٹی کا اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر نسیمہ احسان، عثمان سیف اللہ، نثار محمد اور گیان چند نے مرحوم کی خدمات کو سراہا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر نے حاجی سیف اللہ خان بنگش کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔