خبرنامہ پاکستان

سینیٹر شیری رحمن کا سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت

اسلام آباد(ملت + آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ان جانثاروں کی عظیم قربانی نے آمریت کی بنیادیں ہلا دی تھیں۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی کی وجہ سے ملک میں جمہوریت بحال ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شاندار ریلی کی قیادت کرکے کراچی شہر سے نو گو ایریا کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کرکے اپنی سیاسی آزادیوں کا اعلان کیا ہے۔ شیری رحمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر صوبوں کا دورہ کرکے جمہوری پاکستان، محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستان بنانے کی بنیاد رکھیں گے۔