خبرنامہ پاکستان

سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم میں انتشار کا فائدہ پی پی کو ہو گا، مراد علی شاہ

سینیٹ الیکشن

سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم میں انتشار کا فائدہ پی پی کو ہو گا، مراد علی شاہ

کراچی: (ملت آن لائن) جیالوں نے سینیٹ الیکشن میں سندھ کی تمام نشستیں اپنے نام کرنے کا دعویٰ کر دیا، کہتے ہیں چیئرمین پھر رضا ربانی بنیں گے۔ وزیر اعلی سندھ بھی پی پی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے، کہنے لگے ایم کیو ایم میں انتشار کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہو گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں سینیٹ انتخابات میں سندھ کی تمام نشستیں حاصل کریں گے۔ صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں مراد علی شاہ پی پی کے سینیٹ امیدواروں کے ساتھ پہنچے۔ قائم علی شاہ، مولا بخش چانڈیو، رضا ربانی، مصطفیٰ نواز کھوکھر، سکندر میندھرو، ناصر شاہ، نثار کھوڑو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ کہنے لگے پیپلز پارٹی نے سینیٹ کیلئے بہترین امیدوار نامزد کئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم میں انتشار کا فائدہ بھی پیپلز پارٹی کو ہی ہو گا۔ رضا ربانی نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کا بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے کوئی واسطہ نہیں۔ پی پی رہنماء منظور وسان نے دعویٰ کیا کہ رضا ربانی دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوں گے۔

سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم میں انتشار کا فائدہ پی پی کو ہو گا، مراد علی شاہ