خبرنامہ پاکستان

سینیٹ الیکشن میں بلوچستان کی پوری اسمبلی بکی: شیخ رشید کا الزام

ہم سینیٹ الیکشن

سینیٹ الیکشن میں بلوچستان کی پوری اسمبلی بکی: شیخ رشید کا الزام

اسلام آباد: (ملت آن لائن) شیخ رشید کا کہنا ہے خیبرپختونخوامیں 5 ،5 کروڑ میں ووٹ بکا جبکہ بلوچستان کی پوری اسمبلی بک گئی۔ انہوں نے کہا وہ لوگ یہ کام کرتے ہیں جن کے پاس منی لانڈرنگ کا پیسہ ہے ، جو امیدوار سزا یافتہ ہیں وہ بھی اپنا ریکارڈ بتائیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری درخواست ہے حلف سے پہلے کم از کم 4 شقوں کا بیان حلفی لیا جائے ، الیکشن کمیشن کو بھی پتا ہے سینیٹ الیکشن کا فارم ٹھیک نہیں بنا۔ انہوں نے کہا ملک کے چور اور ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں ، نواز شریف، شہباز شریف کو سامنے لائے ہیں تاکہ وہ وکٹ کے دونوں اطراف کھیل سکیں ، لگتا ہے الیکشن کی حلقہ بندیاں بھی چیلنج ہوں گی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سینیٹ کے منتخب ہونے والے ارکان بتائیں کہ ان کے بیرون ممالک کتنے اثاثے ہیں ، یہاں ایسے امیدوار ہیں جو منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس کے نوٹس میں 4 لوگ آئے ہیں ، مزید 4 سینیٹرز نظر میں ہیں ، ان کی درخواست سپریم کورٹ لے جائیں گے۔