خبرنامہ پاکستان

سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے نظریاتی کارکنان کھڑے کیے تھے: بلاول بھٹو

سینیٹ الیکشن

سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے نظریاتی کارکنان کھڑے کیے تھے: بلاول بھٹو

اسلام آباد:.(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے نظریاتی کارکنان کھڑے کیے تھے۔ ہم اپنے لیے نہیں جمہوریت کے لیے احتساب سے متعلق اصلاحات چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ عمران خان آئیں اور کراچی سے الیکشن لڑیں۔ کراچی کے عوام طالبان کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں۔ ہم دہشت گردوں کے ساتھیوں کو رد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نفرت کی سیاست کو رد کرتے ہیں، ہم ایک اور بانی ایم کیو ایم نہیں چاہتے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ مکمل احتساب کے بغیر احتساب کا نظام بہت کمزور ہوگا۔ ہم اپنے لیے نہیں جمہوریت کے لیے احتساب سے متعلق اصلاحات چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ہم نے نظریاتی کارکنان کھڑے کیے تھے۔ خیبر پختونخواہ میں ہم نے غریب امیدوار کھڑے کیے۔ ہم پیسے پر نہیں نظریے پر بات کرتے ہیں۔