خبرنامہ پاکستان

سینیٹ الیکشن کے بعد مشاہد حسین کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان

سینیٹ الیکشن کے

سینیٹ الیکشن کے بعد مشاہد حسین کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان

لاہور:(ملت آن لائن) مشاہد حسین سید کو سینٹ کا الیکشن کے بعد وزارت خارجہ کا قلمدان سونپے جانے کا قوی امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کے انتہائی قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مشاہد حسین سید کو سینٹ کا الیکشن جیتنے کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے ان کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپے جانے کاقوی امکان ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے حلقوں میں مشاہد حسین سید کو جنرل سیکرٹری مقررکرنے کی بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

…………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ و دیگر ملزمان کو نوٹس جاری

کراچی:(ملت آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ، جعلی ڈگری اور جعل سازی اور دیگر فراڈ سے متعلق ایگزیکٹ کمپنی اور بول ٹی وی کے سی ای او ملزم شعیب شیخ اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پر نوٹس جاری کر دیے۔ گزشتہ روز 2 رکنی بینچ کے روبرو منی لانڈرنگ، جعلی ڈگری اور جعل سازی اور دیگر فراڈ سے متعلق ایگزیکٹ کمپنی اور بول ٹی وی کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے اپیل میں موقف اختیار کیاکہ ملزمان کو ماتحت عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ٹھوس شواہد نظر انداز کرکے بری کیا جب کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ بول ٹی وی کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر جعلی ڈگری اسکینڈل میں ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کی اپیل پر نوٹس جاری کردیے۔ نوٹس ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او، ایف آئی اے اور دیگر کو جاری کیے گئے۔ عدالت نے ماتحت عدالت سے کیس کے متعلق ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔