خبرنامہ پاکستان

سینیٹ انتخابات؛ (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں چوہدری نثار کی عدم شرکت

سینیٹ انتخابات؛

سینیٹ انتخابات؛ (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں چوہدری نثار کی عدم شرکت

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سینیٹ انتخابات سے متعلق لائحہ عمل کی تیاری کے لیے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 132 اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی تاہم سابق وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار شریک نہیں ہوئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرِ صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 132 ارکان نے شرکت کی تاہم سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرکے واپس چلے گئے۔
اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کو سینیٹ انتخابات میں پولنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ پولنگ کے عمل میں ضرور حصہ لیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سینیٹ ا نتخابات میں ہمارے نامزد امیدواروں کو ووٹ دینے کے لئے اتحادیوں نے یقین دہانی کرائی ہے امید ہے کہ ہمارے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے چوہدری نثار کے حوالے سے صحافیوں کے سوال پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ آفتاب کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار قابلِ احترام انسان ہیں، وہ کبھی بھی اپنی جماعت نہیں چھوڑیں گے اور نا ہی علیحدہ ہوں گے، سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے بھی آئیں گے، چھوٹے موٹے اختلافات گھروں میں بھی ہوتے ہیں، اگران کے کوئی تحفظات یا اختلاقات ہیں تو انہیں مل جل کر حل کریں گے۔