خبرنامہ پاکستان

سینیٹ انتخابات: اسحاق ڈارنےجنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لےلیے

سینیٹ انتخابات

سینیٹ انتخابات: اسحاق ڈارنےجنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لےلیے

اسلام آباد :(ملت آن لائن) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لے لیے، اب وہ ٹیکنوکریٹ کی نشست سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لےلیے، اب وہ ٹیکنوکریٹ کی نشست سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔
اسحاق ڈار نے جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پرکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز ہے اور شام 4 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے 12 فروری کوالیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔
اسحاق ڈارکوسینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت
یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا اسحاق ڈار کے خلاف دیا گیا فیصلہ کالعدم قراردیا تھا ۔
…………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….قصور:معمولی جھگڑے پر سسرالیوں نے بہو کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

قصور:(ملت آن لائن) صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے گاؤں لدھیکی میں سسرالیوں نے معمولی جھگڑے پر مبینہ طور پر بہو کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کا جسم 80 فیصد تک جھلس چکا ہے۔ سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جھلس جانے والی 27 سالہ خاتون تین بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔ ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون کا کچھ روز سے سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا، جنہوں نے اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی اور چیخ و پکار سن کر محلے داروں نے انہیں اطلاع دی۔ خاتون کے ورثاء نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
…………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….عمران خان کی دعوت ولیمہ بنی گالہ میں سادگی سے ہوگی، پی ٹی آئی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب بنی گالہ میں سادگی سے ہوگی۔ ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں بنی گالہ میں سادگی سے عمران خان کی تقریب ولیمہ کا انعقاد ہوگا جس میں رب العالمین کا شکر ادا کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دعوت ولیمہ کو خصوصی طور پر محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی تصدیق
ہنی مون کے لئے بیرون ملک جانے کی خبروں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے فوری بیرون ملک سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں صداقت نہیں۔ خیال رہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر سب سے پہلے دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ نے بریک کی تھی تاہم اس وقت تحریک انصاف نے اس کی تردید کی اور اب گزشتہ روز پی ٹی آئی نے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے نکاح کی تصاویر جاری کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔