خبرنامہ پاکستان

سینیٹ انتخابات: اپوزیشن اراکین کا پرویز خٹک پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام

سینیٹ انتخابات:

سینیٹ انتخابات: اپوزیشن اراکین کا پرویز خٹک پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام

پشاور:(ملت آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے سینیٹ انتخابات میں وزیر اعلی پرویز خٹک پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا دیا ۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پرویز خٹک اپنے ہی ممبرز کو ایک ایک کروڑ روپے میں خرید رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی ایم پی ایز کو خریدنے کی کوشش کی جار ہی ہے ، وزیر اعلی پرویز خٹک ہارس ٹریڈنگ کے بانی ہیں ، اس سلسلے کو روکنے کے لیے اپوزیشن بھی یکجا ہونے کے لیے خیہ میٹنگز کر رہے ہیں۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کی اتحادی جماعت اسلامی کے وزیر بلدیات کا کسی بھی پارٹی یا رکن کا نام بتائے بغیر کہنا ہے کہ یہ ٹھیک بات ہے کہ ایم پی ایز کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کیونکہ ہارس ٹریڈنگ جمہوریت پر ایک بدنما داغ ہے۔ انہوں نے کہا اس حوالے سے وزیر اعلی پرویز خٹک اور گورنر خیبرپختونخوا ظفر اقبال جھگڑا کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پرویز خٹک اپنے ہی ممبرز کو ایک ایک کروڑ روپے میں خرید رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی ایم پی ایز کو خریدنے کی کوشش کی جار ہی ہے