خبرنامہ پاکستان

سینیٹ انتخابات: منتخب نمائندوں کی منڈیاں لگنا افسوسناک ہے، فضل الرحمان

اسلام کو ختم کرنا

سینیٹ انتخابات: منتخب نمائندوں کی منڈیاں لگنا افسوسناک ہے، فضل الرحمان

کراچی:(ملت آن لائن) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں منتخب نمائندوں کی منڈیاں لگنا افسوسناک اقدام ہے، ایوانِ بالا کے الیکشن ایسا منظر پیش کررہے ہیں جیسے گھوڑوں کی فروخت ہونے والی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے لیاری میں علماء کونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاستدان اکیلےجنگ لڑرہےہیں کیونکہ ہمیں پارلیمنٹ کی بالادستی چاہیے، اب وقت ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو اپنی سوچ پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کو کامیاب بنانے کے لیے قیمتیں لگانا انتہائی افسوسناک اقدام ہے، اگر واقعی نظام تبدیل کرنا ہے کہ ووٹ اس کا بہترین ہتھیار ہے۔
سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم کے 9 امیدوار دستبردار، کامران ٹیسوری ریس سے باہر
اُن کا کہنا تھا کہ دبئی کے بینکوں میں پاکستان کے 31 بااثر لوگوں کے 60 ارب روپے موجود ہیں اور دوسری طرف ملک کے کچھ سیاستدان غریب کسانوں کی زمینیں چھین کر مزے کررہے ہیں۔ نوازشریف کی طرح اداروں پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اداروں کو آئینی دمہ داریوں تک محدود دیکھنا چاہتے ہیں، کسی ادارے کے سہارے سیاسی انتقام لیتے ہوئے کچھ بھی کرلیا جاتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کا کہناتھا کہ ہم ملکی آئین کی بالادستی چاہتے ہیں اور خواہش ہے تمام سیاسی جماعتیں قومیت سے بالاتر ہوکر قوم کی خدمت کریں، سب کو مل کر ملک میں عدل و انصاف اور امن قائم کرنے کے لیے کاوشیں کرنی چاہیں۔
سینیٹ انتخابات: اسحاق ڈارنےجنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لےلیے
انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی اداروں کا کھیل اب نہیں کھیلا جائے گا، کسی بھی بیرونی ایجنٹ کو پاکستان میں کردار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ ہمارا اپنا آئین موجود ہے، عمران خان کا ماضی اور مستقبل سب کے سامنے ہے۔