خبرنامہ پاکستان

سینیٹ :انسانی حقوق کی کمیٹی نے فوجداری قانون میں ترمیم کا بل منظور کرلیا

اسلام آباد:(آئی این پی)سینیٹ کی انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی نے بچوں سے متعلق فوجداری قانون میں ترمیم کا بل منظور کرلیا ۔ جنسی زیادتی کرنے والے کو اب عمر قید کی سزا ہوگی ۔ بچوں کی نازیبا تصاویر یا فلم بنانے پر بھی 7 سال تک قید ہوگی ۔ بچوں کے حقوق کا تحفظ ، فوجداری قانون میں ترمیم منظور ، جنسی زیادتی کرنے والے کوعمر قید تک کی سزا ، بچوں کی نازیبا تصاویر یا فلم بنانے والا 7 سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے جائے گا ۔ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اب بچوں کی انسانی سمگلنگ پر بھی 5 سے 7 سال تک قید کی سزا دی جائےگی ۔ بچوں کو سزا دینے کی عمر کی حد بھی 7 سے بڑھا کر 10سال کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ قصور واقعہ سے متعلق انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق قصور میں مجموعی طور پر زیادتی کے 32 واقعات رپورٹ ہوئے ، حقیقت پر مبنی 20 واقعات پر مقدمات درج کیے گئے ۔ بچوں کی ویڈیو بنانے والے شخص کا انتظامیہ میں اثر و رسوخ ہونے کے باعث کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی ۔