خبرنامہ پاکستان

سینیٹ ضمنی الیکشن، ن لیگ کے امیدوار اسد اشرف کامیاب

سینیٹ ضمنی الیکشن، ن لیگ کے امیدوار اسد اشرف کامیاب

لاہور: (ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ڈاکٹر اسد اشرف کو 298 ووٹ ملے جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر زرقا صرف 38 ووٹ حاصل کر پائیں۔ پنجاب اسمبلی میں نہال ہاشمی کی خالی ہونے والی سینیٹ نشت پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر اشرف کامیاب ہو گئے ہیں۔ ن لیگی امیدوار ڈاکٹر اشرف کو ملے جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر زرقا صرف 38 ووٹ لے سکیں۔ سینیٹ ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے 368 کے ایوان میں سے مجموعی طور پر 346 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے 300 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا لیکن 9 ارکان غیر حاضر رہے اور ایک ووٹ مسترد ہوا جبکہ پیپلز پارٹی کے 8 ارکان ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں 12ووٹ مسترد کئے گئے۔