خبرنامہ پاکستان

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ معاملے کواٹھائے گی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وسابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا تو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اس معاملے کو ٹیک اپ کرے گی ، نجم سیٹھی اپنی تحقیقات کریں اور ایف آئی اے کو اپنی تحقیقات کرنے دیں ، دونوں انکوائریاں ایک ساتھ چل سکتی ہیں ۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ آج مارشل لاء نہیں ، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا بل پارلیمنٹ میں لایا گیا، تمام اراکین نے اس پر بحث میں حصہ لیا، اس لحاظ سے فوجی عدالتیں سیمی ملٹری کورٹس ہیں ، دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو آج تک انصاف نہیں ملا اس لئے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کا فاسٹ ٹرائل کیا جائے ، پاک فوج پاکستان کی ہے اسے الگ نہ سمجھا جائے ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے ۔رحمان ملک نے کہا کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا تو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اس معاملے کو ٹیک اپ کرے گی ، نجم سیٹھی اپنی تحقیقات کریں اور ایف آئی اے کو اپنی تحقیقات کرنے دیں ، دونوں انکوائریاں ایک ساتھ چل سکتی ہیں ۔(ار)