خبرنامہ پاکستان

سینیٹ میں فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2015 کی متفقہ طور پر منظور ی دیدی گئی

اسلام آباد (آئی این پی) ایوان بالا ( سینیٹ) میں فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2015 کی متفقہ طور پر منظوری دیدی گئی جس میں تعزیرات پاکستان 1860 اور ضابطہ فوجداری 1898 میں مزید ترمیم کی تجویز دی گئی ‘ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اور ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2016متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور اور کابینہ سیکرٹریٹ اور قانون و انصاف کی رپورٹیں بھی ایوان میں پیش کی گئیں۔ جمعہ کو سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے میں تیس دن کا وقت مانگا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سینیٹر محمد جاوید عباسی نے بھی بلڈنگ کوڈ کے عمل درآمد اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سزا تجویر کرنے کے حوالے سے تین ماہ کی توسیع کیلئے تحریک پیش کی۔ بیرسٹر محمد جاوید عباسی نے کہا کہ بلڈنگ کوڈ ایکٹ لایا جارہا ہے جس کے بعد قانونی حیثیت کے حامل ایکٹ پر عمل درآمد آسان ہوجائے گا۔ (ن غ/ ع ح)