خبرنامہ پاکستان

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی آمنے سامنے

سینیٹ میں قائد

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی آمنے سامنے

لاہور: (ملت آن لائن) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی سیٹ کیلئے پی پی پی اور پی ٹی آئی آمنے سامنے، پیپلزپارٹی کی امیدوار شیری رحمان کہتی ہیں کہ تینتیس ارکان کی حمایت مل گئی۔ دوسری طرف اعظم سواتی کا دعویٰ ہے کہ متحدہ اور فاٹا ارکان ساتھ ہیں قائد حزب اختلاف تحریک انصاف کا آئے گا۔
ایوان بالا کی کرسی کیلئے ایک ہونے والی پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سینیٹ اپوزیشن لیڈر کی سیٹ کی دوڑ میں آمنے سامنے، اپنے اپنے امیدوار نامزد کر دئیے۔ بلاول بھٹو کی نامزد امیدوار شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ 33 ارکان کی حمایت مل گئی ہے اور اپوزیشن لیڈر پیپلزپارٹی کا ہو گا۔ اپنے ٹویٹ میں شیری رحمان نے سیاسی جماعتوں اور سینیٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دنیا کامران خان کے ساتھ گفتگومیں پی ٹی آئی کے امیدوار اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ متحدہ اور فاٹا ارکان ساتھ ہیں، قائد حزب اختلاف ہمارا ہو گا۔ اعظم سواتی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سے نظریاتی اختلاف اپنی جگہ پر موجود ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن کو مضبوط کریں گے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی آمنے سامنے