خبرنامہ پاکستان

سینیٹ میں نندی پور پاور پراجیکٹ کو بھاری نقصان کے حوالے سے تحریک التوا کی منظوری کا معاملہ نمٹا دیا گیا

اسلام آباد (ملت + آئی ا ین پی) سینیٹ میں نندی پور پاور پراجیکٹ کو بھاری نقصان کے حوالے سے تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ نمٹا دیا گیا جبکہ کارپوریٹ بحالی بل 2015ء اور پلانٹ بریڈرز رائٹ بل 2016ء پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کر دی گئیں، سینیٹ کا اجلاس پیرکی سہہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا ،جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں تحریک التواء کے محرک سید طاہر حسین مشہدی کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسے نمٹا دیا گیا۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کارپوریٹ بحالی بل 2015ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سید مظفر حسین شاہ نے پلانٹ بریڈرز رائٹ بل 2016ء پر قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی، چئیر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے کمپنیز آرڈیننس 2016ء پیش کرنے کا معاملہ پیر تک موخر کردیا ۔ایجنڈے کی کارروائی مکمل ہوتے رہی چیئر مین میاں رضا ربانی نے اجلاس پیر سہہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔