خبرنامہ پاکستان

سینیٹ میں ن لیگ کی اکثریت ختم؛ خواجہ سعد

سینیٹ میں ن لیگ کی اکثریت ختم؛ خواجہ سعد
لاہور:(ملت آن لائن) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سارا رونا ہی سینیٹ الیکشن کا ہے۔ سینیٹ میں ن لیگ کی اکثریت ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ سب کو ڈر ہے کہیں مسلم لیگ ن سینیٹ کے الیکشن میں اکثریت نہ لے جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی ووٹ کے ذریعے آنی چاہیے۔ الیکشن میں تاخیر ہوئی تو اس کی ساری ذمہ داری عمران خان اور آصف زرداری پر عائد ہو گی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کام ہی نہیں کرنے دیا گیا۔ کسی کو عہدے کی توسیع نہ دو تو وہ ناراض ہو جاتا ہے۔ عہدے میں توسیع نہ ملنے پر سازشیں شروع ہو جاتی ہیں۔ حکومت گرانے کیلئے اتنا آگے نہیں جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین میں اتنی تیزی سے کام نہیں ہوتا جتنی پنجاب سپیڈ مشہور ہوئی۔ شہباز شریف کے پاس جو اختیارات ہیں وہی پرویز خٹک اور مراد علی شاہ کے پاس ہیں۔ سانحہ ماڈؒل ٹاؤن پر بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جو ہوا اور پولیس کے ساتھ بھی جو ہوا وہ بہت افسوسناک ہے۔ پی ٹی وی پر حملہ کرنا بھی کونسی جمہوریت تھی۔ عمران خان اور طاہر القادری نے دھرنے میں دنیا کو غلط پیغام دیا۔