خبرنامہ پاکستان

سینیٹ میں پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا حکومتی بل ایک بار پھر کثرت رائے سے مسترد

اسلام آباد:(آئی این پی) سینیٹ نے پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا حکومتی بل ایک بار پھر کثرت رائے سے مسترد کر دیا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے بل زیر غور لانے کیلئے ایوان میں تحریک پیش کی جس پر ڈپٹی چیئرمین غفور حیدری نے رائے شماری کرائی۔ رائے شماری کے دوران ارکان نے اکثریت نے بل کے خلاف رائے دی جس پر ڈپٹی چیئرمین نے اعلان کیا کہ ارکان کی اکثریت نے بل زیر غور لانے کی اجازت نہیں دی، اس لئے اسے مسترد کیا جاتا ۔ واضح رہے کہ سینیٹ ایک بار پہلے پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کے بل کے خلاف قرار داد منظوری کر چکا ہے جبکہ ایک بار بل زیر غور لانے کی تحریک بھی مسترد کر چکا ہے، اب حکومت کے پاس ایک ہی آپشن رہ گیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر بل منظور کرائے کیونکہ اکیلے سینیٹ کے ایوان میں حکومت کی اکثریت نہیں ہے۔(اح+ع ع)