خبرنامہ پاکستان

سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی کا اجلاس کل) ہوگا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) ”رائٹ ٹو انفارمیشن بل ‘‘ کے بارے میں سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی کا اجلاس (آج) منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا‘ شہریوں کی معلومات تک رسائی کے حق سے متعلق بل کی حتمی منظوری متوقع ہے‘ بل پر حکومت اور کمیٹی کے درمیان تقریباً اتفاق ہوچکا ہے۔ گزشتہ اجلاس میں حکومتی مشاورت سے بعض اہم اضافی ترامیم کی توثیق کردی گئی ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت تمام متعلقہ ادارے لاپتہ شہریوں کی 3دن کے اندر تحریری طور پر آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے، قومی رازوں کو افشا نہیں کیا جاسکے گا اور نہ ہی اس بارے میں معلومات کے حصول کے لئے کوئی درخواست دی جاسکے گی۔ اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فرحت اﷲ بابر کی صدارت میں پپس میں ہوگا۔ کمیٹی میں سینٹ کی تمام جماعتوں کی نمائندگی ہے‘ مجوزہ بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر20سال بعد سرکاری ریکارڈ کو پبلک کیا جائیگا ،سرکاری ریکارڈ ضائع کرنے پرجرمانہ کم از کم ایک لاکھ اور2 سال سزادی جائیگی، بل کے تحت،انفارمیشن کمیشن 3ممبران پرمشتمل ہوگا جن میں ایک 22گریڈکا آفیسر،ریٹائرڈ جج اور ایک سول سوئٹی کا نمائدہ ہوگا،انفارمیشن کمیشن کے ممبران کے پاس سول کورٹ کے جج کے اختیارت ہوں گے ،انفارمیشن کمیشن کی رپورٹ سال میں2مرتبہ رپورٹ شائع کرنے کا پابند ہوگا،کمیشن متعلقہ اداروں کو معلومات کومنظر عام پر لانے کا بھی پابند ہو گا۔ (آج) کے اجلاس میں وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ بل کی حتمی طور پر منظوری دی جاسکے۔ توقع ہے کہ سینٹ کے رواں سیشن میں اس معاملے پر سلیکٹ کمیٹی کی رپورٹ اور بل پیش ہوجائے گا جسے منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی کو بھیج دیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں طلب کیا جارہا ہے۔