خبرنامہ پاکستان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس (آج) ہوگا

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس (آج) جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن نزہت صادق کریں گی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزارت خارجہ کے دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔