خبرنامہ پاکستان

سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریزائیڈنگ افسران کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریزائیڈنگ آفیسران کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کا اعلان کیا ۔سینیٹر مظفر حسین شاہ‘ سینیٹر ستارہ ایاز اور سینیٹر احمد حسن پینل آف پریزائیڈنگ آفیسران میں شامل ہیں یہ سینیٹرز چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کر سکیں گے ۔(اع)