خبرنامہ پاکستان

سینیٹ کے لئے خریدوفروخت نہ روکی، توایوان منڈیاں بن جائیں گے: سراج الحق

سینیٹ کے لئے خریدو

سینیٹ کے لئے خریدوفروخت نہ روکی، توایوان منڈیاں بن جائیں گے: سراج الحق

لاہور:(ملت آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اداروں کے ٹکراؤ سے جمہوریت کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ لاہور میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا. ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے لیے خرید وفروخت نہ روکی تو ایوان منڈیاں بن جائیں گے. امیر جماعت اسلامی نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات کی ضرورت پر زوردیا. ان کا کہنا تھا کہ جنگوں کے فیصلے بالآخر مذاکرات کی میز پر ہی ہوتے ہیں. سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی میں معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرنا شرمناک ہے، انسانی تاریخ میں جنگوں کے فیصلے بالآخر مذاکرات کی میز پر ہوئے ہیں ۔ امریکا سترہ سال سے افغانستان کے پہاڑوں سے سر ٹکرا رہا ہے، لیکن اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ امریکا ہوش کے ناخن لے اور طالبان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کو غنیمت سمجھے.
سینیٹ الیکشن میں اراکین اسمبلی کی مارکیٹ سجے گی، سراج الحق
ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 28 سال سے ریاستی دہشت گردی کر رہاہے، حکومت پاکستان حقائق دنیا کے سامنے لائے۔
امیر جماعت نے کہا کہ اداروں کے ٹکراﺅ سے ملک میں جمہوریت کا وجو د خطرے میں پڑ سکتا ہے، اس ضمن میں سنجیدگی برتی جائے۔