خبرنامہ پاکستان

سینیگال کےصدردوروزہ سرکاری دورہ پرپاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد :(اے پی پی) سینیگال کے صدر مکی سال منگل کی صبح دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے نور خان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔ قومی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا ۔سینیگال کے صدر دورہ کے دوران پاکستان اور سینیگال کے مابین تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کیلئے بات چیت کریں گے ۔وہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کریں گے ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز بھی معزز مہمان کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر موجود تھے۔