خبرنامہ پاکستان

سینیگال کے صدرمکیسال 22 اپریل سے پاکستان کا 3روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد (آئی این پی) سینیگال کے صدرمکیسال وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر 22سے 24اپریل کو پاکستان کا 3روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ بدھ کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق سینیگال کے صدرمکیسال پاکستان کے 3روزہ سرکاری دورے پر 22اپریل کواسلام آباد آئیں گے۔ سینیگال کے صدرکو وزیراعظم نواز شریف نے دورے کی دعوت دی تھی۔سینیگال کے صدر اپنے تین روزہ دورے میں پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔(اح)