خبرنامہ پاکستان

سیکرٹری خارجہ جے شنکر اور پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے درمیان اہم ملاقات،بھارتی میڈیا کادعویٰ

نئی دہلی ( آئی این پی )بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر اور پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے درمیان اہم ملاقات میں پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کے مابین جلد تجدید مذاکرات کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کے درمیان گزشتہ شام ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں بھارت اور پاکستان کے خارجہ سکریٹریوں کے مابین جلد تجدید مذاکرات کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ عبدالباسطنے دفتر خارجہ میں جے شنکر سے ملاقا ت کی تاہم اس ملاقات کی تفصیل نہیں بتائی گئی ۔