خبرنامہ پاکستان

سیکرٹری خارجہ نے واشنگٹن میں سفارتخانہ رہن رکھ کر دس کروڑ کا قرضہ لیا

اسلام آباد(آن لائن) وزارت خارجہ نے واشنگٹن میں نئی عمارت کی تعمیر کیلئے دس کروڑ کا امریکی بینک سے قرضہ حاصل کرلیا ہے ۔ یہ قرضہ سیکرٹری خارجہ کی اجازت سے امریکہ میں مقیم پاکستانی سفیر نے ذاتی ضمانت پر حاصل کیا ہے ۔ پارلیمانی کمیٹی کو فراہم کئے گئے حساس دستاویزات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ سیکرٹری خارجہ نے وزارت خزانہ کی اجازت کے بغیر امریکی بینک سے دس کروڑ روپے کا قرضہ حاصل کیا ہے یہ قرضہ واشنگٹن میں سفارتخانہ میں مزید بلڈنگ کی تعمیر کے نام پر لیا گیا ہے اور اس قرضہ کی ضمانت واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کو رہن رکھا گیا ہے یہ قرضہ 971507 امریکی ڈالر لیا گیا ہے یعنی 9لاکھ 71ہزار 500ڈالر ہے سیکرٹری خارجہ قرضہ لینے کی اجازت اپنے ہی حکمنامہ FMMA/VOLUM-1 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دی ہے جس میں سفارتخانوں کو ملکی یا غیر ملکی بینکوں سے قرضے حاصل کرنے سے منع کیا گیا تھا