خبرنامہ پاکستان

سیکریٹری خارجہ آج امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر سے ملاقات کریں گی

سیکریٹری خارجہ

سیکریٹری خارجہ آج امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر سے ملاقات کریں گی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آج واشنگٹن پہنچیں گی جہاں وہ امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر سے ملاقات کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق 2 روزہ دورہ واشنگٹن میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر اور امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گی۔ تہمینہ جنجوعہ امریکا کے خصوصی سفیر ایلس ویلز سے بھی ملاقات کریں گی۔ پاکستانی سفارتخانہ تہمینہ جنجوعہ کی امریکی میڈیا سے تفصیلی گفتگو کروانے کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے۔ تہمینہ جنجوعہ یو ایس آئی پی میں پاک امریکا تعلقات پر خطاب کریں گی۔ ان کا دورہ امریکا پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔