خبرنامہ پاکستان

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کریں گی

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کریں گی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آئندہ ہفتے امریکا کا تین روزہ دورہ کریں گی۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ 6 مارچ کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچیں گی اور 8 مارچ تک امریکا میں رہیں گی، اپنے دورے کے دوران سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ امریکی محکمہ خارجہ میں حکام سے ملاقاتیں کریں گی،اس کے علاوہ تہمینہ جنجوعہ خارجہ امریکی پالیسی اداروں اور تھنک ٹینکس کے حکام سے بھی ملاقات کریں گی۔ امریکا نائب صدارتی معاون اور قومی سلامتی کونسل کی ڈائریکٹر لیزا کرٹس نے سیکرٹری خارجہ کو دورہ کی دعوت دی تھی،امریکی قومی سلامتی کونسل کی ڈائریکٹر لیزا کرٹس نے 26 فروری کو پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ لیزا کرٹس نے وزیر داخلہ احسن اقبال، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقاتیں کی تھیں ۔ لیزا کرٹس نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کی نمایاں قربانیوں کا اعتراف کیا۔
پاکستان میں دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے کے نظام میں خامیاں ہیں، امریکی معاون خصوصی
اس موقع پر لیزا کرٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی زمین پرحقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کے مسئلے پر توجہ دے، پاکستان میں منی لانڈرنگ و دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے نظام کے نفاذ میں خامیاں ہیں، امریکا پاکستان کے ساتھ مشترکہ عزم پر مبنی نئے تعلقات کی جانب گامزن ہونا چاہتا ہے، علاقائی استحکام و سلامتی کے لیے دونوں ممالک مل جل کر دہشت گرد گروہوں کو شکست دیں گے۔