خبرنامہ پاکستان

سیکورٹی امداد روکنے سے واشنگٹن کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا‘ رابن رافیل

سیکورٹی امداد روکنے سے واشنگٹن کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا‘ رابن رافیل

واشنگٹن :(ملت آن لائن) سابق نائب امریکی وزیرخارجہ رابن رافیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو ایک دوسرے کے مفادات سمجھنا ہوں گے۔ سابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے کہا کہ پاکستان اورامریکی قیادت بیانات کے بجائےسنجیدہ مذاکرات کرے۔ سابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ سیکورٹی امداد روکنے سے واشنگٹن کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا رابن رافیل نے کہا امریکہ کا سخت رویہ مسائل کا حل نہیں ہے، پاکستان اور امریکہ کو ایک دوسرے کے مفادات سمجھنا ہوں گے۔ پاکستان سےسیکورٹی تعاون معطل کیا ہے، ختم نہیں ‘ پینٹاگون، خیال رہے کہ دو روز قبل ترجمان پینٹاگون کرنل راب ماننگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوہتھیاروں کی ترسیل عارضی طور پر روک دی ہے، پاکستان کے ساتھ تمام معاملات پر بات چیت جاری رکھیں گے یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے سول اور ملٹری امداد کے نام پراب تک جو رقم دی وہ نہ ہونے کے برابر تھی جبکہ پچھلے پانچ سالوں میں سالانہ ایک کروڑ ڈالر کی امریکی امداد ملی جو بہت ہی کم ہے۔ ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صد واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 15 سالوں میں 33 ارب ڈالر امداد دینے کے باوجود پاکستان نے امریکہ کو سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا۔