خبرنامہ پاکستان

سیکیورٹی اداروں کا مختلف علاقوں میں آپریشن ، 21 افراد گرفتار

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سیکیورٹی اداروں نے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے 21 افراد کو گرفتار کرلیا۔ آپریشن کے دوران 200 گھروں اور 320 افراد کی تلاشی لی گئی۔ زیر حراست افراد کے قبضے سے بارہ بور رائفل ‘30بور پسٹل اور ساڑھے چار کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ ہفتہ کو ترنول میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 21 افراد کو زیر حراست میں لے لیا۔ دوران آپریشن بارہ بور رائفل ‘ 30 بور پسٹل اور ساڑھے چار کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ دوران آپریشن 200 گھروں اور 320 افراد کی تلاشی لی گئی۔ زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ۔۔۔(رانا)