خبرنامہ پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،3مشتبہ افراد گرفتار

سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،3مشتبہ افراد گرفتار
اسلام آباد: (ملت آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران3مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،سرچ آپریشن کے دوران75گھروں کی تلاشی لی گئی،مشتبہ افراد کے قبضے سے مختلف بور کے پستول ،بندوقیں اور گولیاں برآمد کی گئیں۔جمعرات کو سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،سرچ آپریشن لوہی بھیر کے علاقے شیر دھمیال میں کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران75گھروں کی تلاشی کی گئی۔آپریشن کے دوران مختلف بور کے پستول ،بندوقیں اور گولیاں برآمد کی گئیں۔مشتبہ افرادکونامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے میں انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران 16دہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ ،آئی ای ڈیز اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے حافظ آبادکے علاقے فوارہ چوک میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا، ملزموں کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمدہوا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار ملزمان میں نیاز ولی ولد وحید جان سکنہ باجوڑ ایجنسی اور محمد طیب ولد عبدالستار سکنہ مظفرگڑھ شامل ہیں۔
این این آئی کے مطابق گزشتہ روز اٹک میں تھانہ باہتر کے علاقے میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پرمشترکہ سرچ آپریشن کرکے 3 دہشت گردوںکوگرفتار کرلیا، ملزموں کے قبضے سے دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمدکرلیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جنوبی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، جس میں بڑی تعداد میں ہتھیار، مختلف اقسام کے گولہ بارود، اے کے 47 اور 7 ایم ایم، 4.5 کلوگرام دھماکا خیزمواد ،100 ڈیٹونیٹرز،200 میٹر ڈیٹونیٹنگ ڈوری اور منشیات برآمدکی گئی ہیں۔