خبرنامہ پاکستان

سیہون شریف حملے کے ملزمان گرفتاراورجہنم رسید ہوچکے‘ مراد علی شاہ

پی ایس ایل فائنل

سیہون شریف حملے کے ملزمان گرفتاراورجہنم رسید ہوچکے‘ مراد علی شاہ

جامشورو:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں دھاندلی، خرید وفروخت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیہون شریف شہدا کے ایصال ثواب کےلیے آیا ہوں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سیہون شریف حملے کے ملزمان گرفتاراورجہنم رسید ہوچکے جبکہ درگاہ کی سیکیورٹی کے لیے مزید بہتراقدامات کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سہیون شریف درگاہ کی تعمیرات کے لیے کام مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے سینیٹ الیکشن سے متعلق کہا کہ دھاندلی، خرید وفروخت سینیٹ الیکشن میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کا ہرممبرجمہوریت پسند اورعوام دوست ہے، سندھ کا کوئی رکن کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں بنے گا۔
درگاہ لعل شہباز قلندر پر خودکش حملہ، 76افراد شہید، 250 زخمی
خیال رہے کہ گزشتہ سال 16 فروری کو سیہون شریف کے مقام پرصوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 76 افراد ہلاک جبکہ 250 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
سیہون شریف حملے کے ملزمان گرفتاراورجہنم رسید ہوچکے‘ مراد علی شاہ