خبرنامہ پاکستان

سی پیک، اردو اور چینی زبانیں سیکھنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی وجہ سے اردو اور چینی زبانیں سیکھنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ اس بڑے منصوبے میں ہونے والی ریکارڈ سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا ہے۔ اس منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ہوں گے۔ پاکستان میں چینی زبان بولنے والے پاکستانیوں کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے اور بھاری معاوضہ پر ان کی خدمات لی جا رہی ہیں، اسی طرح چین میں ’’اردو‘‘ زبان بولنے والوں کی طلب بھی بڑھ رہی ہے۔