خبرنامہ پاکستان

سی پیک اور گوادر پورٹ کے اصل خالق ہم ہیں

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ سی پیک اور گوادر پورٹ کے اصل خالق ہم ہیں ‘ جب سی پیک معاہدہ پر دستخط کئے تو نواز شریف وزیر اعظم نہیں تھے ‘ہر پروجیکٹ اپنے نام کرنا شریف برادران کی عادت ہے ‘ شریف برادران ایٹمی پروگرام کا کریڈٹ بھی لیتے ہیں ‘ میاں صاحب نے سی پیک کا درست استعمال نہیں کیا ۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ کے اصل خالق ہم ہیں جب سی پیک معاہدے پر دستخط کئے تو نواز شریف وزیر اعظم نہیں تھے۔ گرم پانیوں تک رسائی کیلئے چینی قیادت کو قائل کیا۔ انہوں نے کہا کہتاریخ دیکھیں سی پیک کے لئے پہلا بنک کب کھلا؟ ۔ پرانی تاریخیں نکالیں کہ کرنسی کا تبادلہ کب ہوا؟۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب نے سی پیک کا درست استعمال نہیں کیا۔ شریف برادران ایٹمی پروگرام کا کریڈٹ بھی لیتے ہیں ہر پروجیکٹ اپنے نام کرنا شریف برادران کی عادت ہے۔