خبرنامہ پاکستان

سی پیک سے پاکستان ہی نہیں پورے خطے کو فائدہ ہوگا، رانا تنویر حسین

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا کیلئے مثال ہیں،سی پیک سے نہ پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا،پاکستان اور چین کے تعلقات خطے میں امن و استحکام کے آئینہ دار ہیں۔بدھ کو پاک چین اقتصادی راہداری مواقع اور چیلنجز کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ اقتصادی راہدرای سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،سی پیک سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کوفائدہ ہوگا،پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا کیلئے مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات خطے میں امن و استحکام کے آئینہ دار ہیں،سی پیک کے تحت شاہراہوں اور ریل نیٹ ورک تعمیر ہوں گے۔