خبرنامہ پاکستان

سی پیک منصوبوں پر پیش رفت: چینی وفد آئندہ ماہ پاکستان آئے گا

سی پیک منصوبوں پر پیش رفت: چینی وفد آئندہ ماہ پاکستان آئے گا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چین پاک اکانومی کاریڈور (سی پیک) کے تحت شروع منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے چینی وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سی پیک پر جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے آنے والا وفد چینی توانائی اور صنعتی ماہرین سمیت آئل اینڈ گیس سیکٹر کے ماہرین پر مشتمل ہوگا۔ وزارتِ منصوبہ بندی کے ذرائع کے مطا بق ماہرین انڈسٹریل زونز اور توانائی منصوبوں پر کام کے آغاز کا جائزہ لیں گے۔ چینی وفد سے خیبر پختونخواہ کے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے سی پیک میں شمولیت پر بھی غور کیا جائےگا۔ صنعتی زون پر کام مراحل میں ہوگا اور پہلے مرحلے میں سندھ‘ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے زونز بنائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایک اجلاس میں وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا تھا کہ سی پیک کےابتدائی منصوبے تکمیل کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں‘ سی پیک منصوبوں کےتحت 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
سی پیک کے ابتدائی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں:‌ احسن اقبال
اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ اچھی رفتارسے آگے بڑھ رہا ہے‘ کراچی سے پشاور، پشاورسے لنڈی کوتل تک ریلوے منصوبے پراتفاق ہوا ہے‘ قراقرم ہائی وے کے فیز 2 پربھی اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ انھوں نے سی پیک کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مغر بی روٹ میں گوادرسے کوئٹہ کی سڑ ک مکمل ہوچکی ہے‘ ویسٹرن روٹ پر مستقبل میں سڑکوں کی توسیع بھی کی جائے گی۔ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں چین کے سفیر ژاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے پیچھے کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں، یہ ایک کھلی کتاب کی طرح ہے، تحفظات رکھنے والے ممالک پاکستان آئیں اور سی پیک کو سمجھیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سی پیک میں چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔سی پیک کا مقصد خطے کےعوام کی حالت زار میں بہتری کرنا ہے۔