خبرنامہ پاکستان

سی پیک منصوبے کے تحت 35 ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں پر خرچ کئے جارہے ہیں

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے۔ 55 ارب ڈالر مالیت کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں۔35 ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں پر خرچ کئے جارہے ہیں۔سی پیک کے قلیل المدتی منصوبے 2017۔2018 جبکہ طویل المدتی منصوبے 2020ء تا 2030ء تک مکمل ہو جائیں گے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین توانائی کے شعبے میں سند ھ میں پورٹ قاسم الیکٹرک کول کے 1320 میگا واٹ،پنجاب میں ساہیوال کول پاور پلانٹ 1320 میگا واٹ،اینگرو تھر میں1320 میگا واٹ، گوادر کول پاور پراجیکٹ 300 میگا واٹ،رحیم یار خان کول پاور پراجیکٹ 1320 میگا واٹ ، قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 1000 میگا واٹ،داود ونڈ فارم بمبور میں 50میگا واٹ،سند ھ میں یو اے پی ونڈ فارم 100 میگا واٹ،سچل ونڈ فارم 50 میگا واٹ،جھمپر میں سنیک ونڈ فارم 50میگا واٹ،خیبر پختونخوامیں سکی کیناری ہائیدرو پاور سٹیشن 870 میگا واٹ،اے جے کے اور پنجاب میں کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن 720 میگا واٹ،گڈانی پاور پارک پراجیکٹ2640 میگا واٹ،حبکو کول پاور پلانٹ660میگا واٹ،کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ 1100 میگا واٹ،ٹھٹھہ میں پاکستان ونڈ فارم 100میگا واٹ،سالٹ رینج مائن ماؤتھ پاور پراجیکٹ 300 میگا واٹ،تھر مائن ماؤتھ اوریکل 1320 میگا واٹ،ایس ایس آر ایل تھر کول بلاک 6 ۔1320میگا واٹ،مظفر گڑھ کول پاور پراجیکٹ 1320 میگا واٹ کے منصوبے شامل ہیں جبکہ لاہور اور فیصل آباد میں ٹرانسمیشن لائن کو بہتر بنانے سمیت مختلف منصوبے مکمل کریں گے۔