خبرنامہ پاکستان

سی پیک کا حصہ بننے کو تیار ہیں :برطانیہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ سی پیک کا حصہ بننے کیلئے پیشکش موجود ہے اور منصوبے میں شامل ہونا برطانیہ کیلئے خوشی کا باعث ہوگا ، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوں گے اور باہمی سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر تقاریب منعقد ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ سی پیک کا حصہ بننے کو تیار ہے ۔