خبرنامہ پاکستان

سی پیک کےروٹ میں آزاد کشمیرکو بھی شامل کیا جائے: سراج الحق

اسلام آباد: (آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا نیوزکانفرنس میں کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے پاکستان کیلئے قربانیاں دیں، مگر بند کمروں میں پالیسیاں بنانے والوں نے انہیں نظر انداز کر دیا۔ انہوں نے آزاد کشمیر کو بھی روٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت مظفر آباد کے درمیان زمینی رابطہ اور گلگت میں سی پیک اکنامک زون قائم کیا جائے۔ سراج الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر بهی ٹیکس لگا رکھے ہیں۔ ان علاقوں کو غربت اور پسماندگی کے پیش نظر ٹیکس فری قرار دیا جائے۔