خبرنامہ پاکستان

شائق کو کک مارنے والا فٹبالرمشکل میں پڑگیا

لزبن: (ملت آن لائن) یورپا لیگ میں پرتگالی کلب ویٹوریا کیخلاف وارم اپ ہوتے میں مارسیلی کلب کے پیٹرائس ایورا کو شائقین پر کراٹے کک سے حملہ کرنے پر پرتشدد رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کردیاگیا۔ شائقین سے تکرار اور الجھنے کے بعد پیٹرائس کو ٹیم ساتھی رونالڈو اور ڈوریا بچاکر باہر لائے تھے، اس معاملے پر یوئیفا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فرنچ اسٹرائیکر پر الزام عائد کردیا ان پر کم از کم ایک میچ کی پابندی لگ سکتی ہے، یورپیئن فٹبال گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کرنے کیلیے ہماری ڈسپلنری باڈی 10 نومبر کو بیٹھے گی، اس حوالے سے اندورنی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔