خبرنامہ پاکستان

شادی ایک دفعہ سوچ سمجھ کر کروں گا، بار بار نہیں ، بلاول بھٹو

سینیٹ الیکشن

شادی ایک دفعہ سوچ سمجھ کر کروں گا، بار بار نہیں ، بلاول بھٹو

ڈیوس :(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شادی ایک دفعہ سوچ سمجھ کر کروں گا، سیاستدانوں کی طرح باربارشادی نہیں کروں گا ، 4سال وزیرخارجہ نہ ہونے سے پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے نہیں آیا اگرالیکشن کل ہوں توبھی ہم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں کی مدت پوری کرناجمہوریت کیلئےبہترہے، اگر الیکشن کل ہوں تو بھی ہم تیار ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 4سال وزیرخارجہ نہ ہونےسےپاکستان کامؤقف دنیاکےسامنےنہیں آیا، ملٹری آپشنزپرتوکام ہوالیکن نیپ پرعملدرآمدنہیں ہوا، ہمیں مودی یاٹرمپ نہیں پاکستان کیلئے دہشت گردی سےلڑنا ہے۔ شادی کے حوالے سے چیئرمین پی پی نے کہا کہ شادی کیلئے ابھی میرے پاس وقت ہے، شادی ایک دفعہ سوچ سمجھ کر کروں گا، سیاستدانوں کی طرح بار بار شادی نہیں کروں گا۔ انکا کہنا تھا کہ کہ بڑی طاقتوں کی ترجیحات اپنےاسٹریٹجک مفادات ہیں، شاید بڑی طاقتیں انتہاپسندی اوردہشتگردی سے لڑنا نہیں چاہتیں، ہمیں صرف عسکریت پسندی پرتوجہ مرکوز نہیں رکھنی چاہئے، انتہاپسندی اوردہشت گردی پروسیع تناظرمیں بحث ہونی چاہئے۔
شادی کی جلدی کیا ہے، ابھی تو انتیس سال کا ہی ہوں، بلاول
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے کہا کہ تمام جماعتیں سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کو انصاف دلانا چاہتی ہیں اور وہ شہیدوں کے خون کا حساب لینے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شادی کی تقریب کے دوران بلاول بھٹو شادی سے متعلق سوال پر شرما گئے اور کہا تھا کہ شادی کا ارادہ ابھی نہیں، جلدی کیا ہے، ابھی انتیس سال کا ہوں، شادی بھی ہوجائے گی